top of page

آفات سے بچاؤ کی آگاہی کا قومی دن۔دینہ میں ریلی کا اہتمام۔محکموں کے سربراہان، اہلکاران،شہریوں کی شرکت

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)رورل ہیلتھ سنٹر دینہ سے نکالی جانے والی ریلی کا اختتام مین چوک دینہ کو ہوا اس بامقصد ریلی کی قیادت منیر خان تحصیل دار نے کی تھی 2005 میں جو زلزلہ آیا تھا اور اس کے نتیجے میں جو تباہی ہوئی اور انگنت انسان اس زلزلے کی وجہ سے فانی دنیا سے کوچ کر گئے چنانچہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی ہیڈکواٹرز تحصیل ہیڈ کواٹرز میں ریلیوں کا انعقاد ہوا دینہ میں جو ریلی نکالی گئی تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی شہریوں کی اکثریت نے اس میں شرکت کی جب یہ ریلی مین چوک دینہ پہنچی تو علماء کرام نے ایصالِ ثواب کے لیے دعا مانگی اور ملک کی خوشحالی کے لیے بھی دعا مانگی اس موقع پر تحصیل دار منیر خان نے ریلی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

0 comments
bottom of page