top of page

آر پی او راولپنڈی ریجن کا جہلم،دینہ اور سوہاوہ کا دورہ،کرائم میٹنگ ،کھلی کچہری کا انعقاد


جہلم(چودھری سہیل عزیز) آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا دورہ جہلم،کرائم میٹنگ ،کھلی کچہری کا انعقاد،تھانہ دینہ اور خدمت مرکز سوہاوہ کا دورہ،تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے جہلم کا دورہ کیا۔جہلم آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کاانعقاد کیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقادبھی کیا،سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی۔ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا کر مقدمات کو یکسو کیا جائے،سپر وائزری افسران خود مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیں،آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم نے ہدایت دی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں،منشیات سپلائہ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اضافی نفری لگائی جائے،ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کے لیے قانونی کاروائی میں تیزی لائی جائے،آر پی او راولپنڈی نے تھانہ دینہ اور خدمت مرکز سوہاوہ کا بھی دورہ کیا،شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ،میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی




0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page