جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا دورہ جہلم ، جہلم آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ آر پی او سید خرم علی کا ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں. آر پی او سید خرم علی ۔ منشیات سپلائی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے. آر پی او سید خرم علی ۔ تمام اہم تنصیبات کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے اضافی نفری لگائی جائے. ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے.
بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کےلئے قانونی کاروائی میں تیزی لائی جائے. آر پی او راولپنڈی نے تھانہ دینہ اور خدمت مرکز سوہاوہ کا بھی دورہ کیا ۔ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.
Comments