top of page
Writer's pictureJhelum News

آج شام کومنگلا پنڈوڑی کے قریب دریائے جہلم میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے نکودر کے 4 پیدل چلنے والے نوجوان دریا میں پھنس گئے،ریسکیو1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بچا لیا

دینہ(ادریس چودھری سے)منگلا پنڈوڑی کے قریب دریائے جہلم میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے 4 پیدل چلنے والے نوجوان دریا میں پھنس گئے۔ریسکیو1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو شام کے وقت گاؤں پنڈوڑی منگلا کے قریب چار نوجوان جن میں عبدالرحمن ولد شعبان سکنہ نکودر، محمد شہباز ولد وسیم سکنہ نکودر، محمد شاہد ولد طاہر حسین سکنہ نکودر اور ہاشم حسین ولد اللہ وسایا سکنہ نکودر دریائے جہلم کی پیدل سیر کر رہے تھے کہ اچانک پانی کا تیز ریلا آ گیا۔جس میں یہ چاروں نوجوان پھنس گئے۔ریسکیو1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بچا لیا اور انہیں نکال کر محفوظ زون میرپور (اے جے کے) منگلا ہیملٹ میں منتقل کر دیا ۔عوامی حلقوں نے مذکورہ نوجوانوں کی جان بچانے پر ریسکیو1122 کے عملے کوخراج تحسین پیش کیا ہے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page