top of page

آج سے ساتویں مگر پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ، ضلع جہلم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جہلم ( ڈاکٹراعجاز اعوان ) آج یکم مارچ سے ساتویں مگر پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ، جس کیلئے ضلع جہلم میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں ، 400 سے زائد پولیس افسران مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی ساتویں مگر پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ھے جو ٹیبز پر ھو رہی ھے جسمیں پہلے تین دن لسٹنگ کا کام ھو گا جس میں عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے اور چند بنیادی انفارمیشنز معلوم۔کی جائیں گی جس میں گھر کے سربراہ کانام ، موبائل نمبر اور گھریلو معاشی سرگر می کے بارے میں پوچھا جائے گا ، چونکہ یکم مارچ سے مردم شماری کا آغاز کر دہا گیا ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں ۔ 400 سے زائد افسران مردم شماری پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے رھے ہیں۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں سارے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ جبکہ ڈینپی او جہلم ناصر باجوہ کی طرف سے واضع ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جس میں کہا گیا ھے کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ مردم شماری ایک قومی فریضہ بے اور اسے نبھانے میں محنت اور دلگی سے کام کرنے کی ضرورت ھے

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page