top of page

آئی جی پنجاب کی جانب سے SHOچوٹالہ ملک نثار احمد و دیگر کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد و دیگر کو اپنے ہاتھوں سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نواز دیا ، انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر ملک نثار احمد ایس ایچ او چوٹالہ ، ظہیر الدین بابر اور چوہدری ناصر ایس ایچ او سوہاوہ اور ڈومیلی شامل ہیں ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع جہلم کے بہترین ایس ایچ اوز ملک نثار احمد ایس ایچ او چوٹالہ، ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود کو اپنے ہاتھوں سے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا اور آنکی بہتریں پیشہ وارانہ خدمات پر آنکی حوصلہ افزائی کی گئ ۔ یاد رہے کہ آئی جی پنجاب اپنی تعیناتی کے بعد سے اچھے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور خراب کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی باز پرس کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ تاکہ جزا اور سزا کا تصور آجاگر ھو سکے ۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بھی مزکورہ ایس ایس اوز کی اچھی کارکردگی کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی وہ اسی محنت اور لگن سے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔ تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات پر ملک نثار اہس ایچ او چوٹالہ و دیگر نے بھی آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page