top of page

آئیڈیل ٹریڈرز کے مالک سے  ڈاکو  20 لاکھ روپے کا بیگ چھین کر فرار بیگ میں 20 لاکھ روپے کی رقم موجود

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk)  جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ گزشتہ روز دن دیہاڑے ڈی پی او آفس سے چند سو میٹر دور ڈکیتی کی دلیرانہ واردات آئیڈیل ٹریڈرز کے مالک سے  ڈاکو  20 لاکھ روپے کا بیگ چھین کر فرار بیگ میں 20 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی  تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ایک ماہ میں پانجویں واردات  تفصیلات کے مطابق جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو آئیڈیل ٹریڈرز کے مالک سے بیگ چھین کر فرار بیگ میں 20 لاکھ  روپے کی  رقم  موجود تھی آئیڈیل ٹریڈرز کے مالک جب آفس آنے لگے تو آفس کے باہر پہنچتے ہی گاڑی سے نکلتے ہی پیچھے سے دو موٹرسائیکل  سوار ڈاکوؤں نے مالک سے بیگ چھین لیا جس میں 20 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی  ڈاکو بآسانی سول لائن روڈ پر فرار ہوگئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاجر برادری نے کہا کہ پولیس ہمیں تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے ہم اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے  20 لاکھ کی ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ہونے سے پولیس کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آچکی ہے تاجر برادری اور شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس کے ناکوں کو شہر کے ہر چوک میں لگایا جائے تاکہ بھاگنے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر پکڑا جاسکے اور  تاجر برادری کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے 

0 comments
bottom of page