top of page

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں حویلی میرج ہال میں تقریب کا انعقاد ۔راجہ پرویز اشرف کی شرکت


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

*ڈسٹرکٹ جہلم کی تحصیل** *پنڈدادنخان*

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے 7 دسمبر 2023 ،کو حویلی میرج ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،

جس میں مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب نے شرکت کی ،

ضلعی عہدیداروں ، ٹکٹ ہولڈر ، ، کارکنان ،ورکرز، جیالوں نے سپیکر قومی اسمبلی ،اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صاحب، کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔

ہال جئیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ،

اس موقع پر عہدیداران نے خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ پوٹھوہار کے لوگوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ سابقہ وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی آپ کے علاقے سے ہیں، چوہدری نذر گوندنے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ بھٹو دنیا کے بہت بڑے لیڈر تھے پیر سید امیر حمزہ کرمانی صاحب نے کہا ، ہماری جماعت پرامن لوگوں کی جماعت ہے۔ جس میں انتشار پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، مزید اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

عزت مآب جناب ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آئین پیپلز پارٹی نے دیا، ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی پیپلز پارٹی نے دے کر اس ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا۔ ہماری پاک فوج دنیا کی نمبر ون اور طاقت ور فوج ہے۔ آپ کو، بلکہ ہم سب کو پاسپورٹ پیپلز پارٹی نے دیا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی مزدور سے زیادتی نہیں کی۔ کسی کو نوکری سے نہیں نکالا ، بلکہ مزدوروں کو نوکریوں بھی دیں اور انھیں نوکریوں پر بحال کیا ۔ سرکاری ملازمین کی120٪ تنخواہیں بڑھائ، پینشنرز کی 45٪ پینشن بڑھائی ، لوگوں کو نوکریاں دیں۔ ملک پر سب سے کم قرضہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں تھا ۔

کارکنان ،ورکرز، جیالے، اپنے راہنما ، سپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صاحب ، کو جہلم آنے پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا ، ہر طرف جئیے بھٹو کے نعرے گونجتے رہے۔

0 comments
bottom of page