top of page

آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کی طرف سے گزشتہ ماہ بغیر ریڈنگ کے بلوں کے بعد لوگ اس ماہ بھی ذلیل و خوار

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ) آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کی طرف سے گزشتہ ماہ بغیر ریڈنگ کے بلوں نے عوام کواس ماہ بھی ذلیل و خوار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ یومِ عاشورہ کی چھٹیوں کا بہانہ کر کے آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان نے بغیر ریڈنگ لیے کئی گنا اضافی بل جاری کر دیےتھے جس نے صارفین کو چکرا دیا۔ بلوں پر بغیر ریڈنگ کا نہ تو کوئی حوالہ درج تھا اور نہ ہی کوئی آگاہی جس سے صارفین محتاط ہو جائیں۔ اور غلط ریڈنگ کی صورت میں آئیسکو آفس رابطہ کر سکیں بلکہ اس کے برعکس صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے میٹر ریڈنگ اور ریڈنگ لینے کی تاریخ تک درج تھی۔ جس سے بہت سے صارفین کو بوگس ریڈنگ کے بلوں کا معلوم ہی نہ ہو سکا۔ جہاں پر زائد بل جاری ہوئے تھے وہیں پر کئی صارفین کو اصل استعمال شدہ یونٹس سے چار گنا کم تک بل موصول ہوئے تھے۔جس کی درستگی کے لیے آئیسکو کے آن لائن سسٹم میں آپشن ہی موجود نہیں ہے۔ جس کا نقصان اس ماہ موصول ہوئے دو ماہ کےیونٹس کے مشترکہ بل کیصورت میں سامنے آیا ہے جس سے جہاں سلیب تبدیل ہونے سے بنیادی ٹیرف تبدیل ہو گیا وہیں پر کئی صارفین لائف لائن کیٹگری سے غلط یونٹس کے اندراج کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں . اس ماہ بھی صارفین کو گزشتہ ماہ کے غلط بلوں کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کے بار بار چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ متاثرہ صارفین نے چئیرمین نیپرا اور چئیرمین آئیسکو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے صارفین دشمن آئیسکو اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے جو خلاف ضابطہ جان بوجھ کر صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے میں ملوث ہیں۔ اور آئیسکو کے آن لائن سسٹم میں بل درستگی کے حوالے سے جو خامیاں موجود ہیں ان کو درست کیا جائے۔




0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page