top of page

آئیسکو جہلم کی اوور بلنگ مہم جاری ، شہریوں کو بغیر تصاویر والے بل  موصول شہری  بِلبِلا اُٹھے  ت

 Jhelumnews.uk

جہلم :  آئیسکو جہلم کی اوور بلنگ مہم جاری ، شہریوں کو بغیر تصاویر والے بل  موصول شہری  بِلبِلا اُٹھے  تفصیلات کے مطابق آئیسکو جہلم نے بغیر ریڈنگ شہریوں کو زائد بل بھیجنا شروع کر دیے شہری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیر نظر بل میں موجودہ میٹر ریڈنگ یونٹس 13999 اور صرف شدہ یونٹس 236 درج ہیں ۔ میٹر پر آج کی ریڈنگ 13891 ہے جبکہ 28 جون کو اس میٹر کی ریڈنگ 236 تھی اس طرح ٹوٹل صرف شدہ یونٹس 146 بنتی ہیں ۔ زائد یونٹس پر ٹیکس بھی زیادہ بنتا ہے ۔ دوسرے بل پر ریڈنگ 10400 اور صرف شدہ یونٹس 281 لکھی ہیں ۔ اس میٹر پر آج کی ریڈنگ 10281 جبکہ 28 جون کو اس کی ریڈنگ 10190 تھی ۔ اس طرح صرف شدہ یونٹس 191 بنتی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر بل بنانے کی بجائے صارفین کے میٹروں کی تصاویر کے ساتھ دُرست ریڈنگ والے بل بھیجے جائیں ۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ کر کے آئیسکو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹ رہا ہے ۔ چیئرمین واپڈا نوٹس لیں اور واپڈا اہلکاروں کو میٹر ریڈنگ درست کرنے کی ہدایات جاری کریں 

0 comments
bottom of page