top of page

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نون نے ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا

Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کا انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ آئندہ لیکشن میں انہی لوگوں کو ٹکٹ ملے گا جن لوگوں کے حق میں حلقہ( کے عوام ہوں گے  تفصیلات کے مطابق زرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نون نے ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حلقہ میں انہی لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے جس کی عوام میں پوزیشن واضح ہو اور حلقہ کی عوام سے اس کی ہمدردیاں بھی جڑی ہوں اس فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے جہلم کی سیاست بھی پلٹہ کھا سکتی ہے زرائع کے مطابق ضلع جہلم میں بھی ایک خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈرز اپنی اپنی جگہ پر اپنا پورا زور لگا رہے ہیں اور آئیندہ ہونے والے الیکشن میں ٹکٹس لینے کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں عوامی سروے کے مطابق مسلم لیگ نون کے ورکرز کی اکثریت نے یہی فیصلہ کیا ہے اور کر بھی چکے ہیں کہ آئیندہ ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے پرانے ٹکٹ ہولڈر کو ہی ٹکٹ ملنے چاہئیں ہم کسی نئے امیدوار کو کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے اور اس کا فیصلہ کچھ مسلم لیگ نون کے وزراہ کر بھی چکے ہیں اور وہ اپنے بیان میں  یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ نون کا ٹکٹ پرانے امیدواروں سے ہی کسی کو دیا جائے گا لیکن زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے منخرف ہونے والے ایم این اے کے ساتھ بھی جو وعدہ کیا گیا تھا وہ کس طرف جائے گا کیونکہ زرائع نے تو یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے ایک ٹکٹ  سیاست کے بادشاہ چویدری فرخ الطاف کو بھی دیا جائے گا  اگر یہ ٹکٹ نہ دیا گیا تو ضلع جہلم کی سیاست یکسر تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے  اگر نون لیگ نے ٹکٹ ایک بڑے سیاسی گھرمالہ خاندان کو نہ دیا تو اس سے ضلع جہلم  کی سیاست میں ایک بھونچال بھی آسکتا ہے کیونکہ مسلم لیگ نون کے لیے گھرمالہ خاندان کی بھی ایک پرانی وابستگی ہے اور ان کی پارٹی کے لیے بہت سی قربانیاں بھی ہیں مسلم لیگ نون کے بزرگ سیاستدان چوہدری خادم حسین کے  نواز شریف سے  بہت گہرے تعلق ہیں اور چوہدری خادم نے ضلع جہلم میں مسلم لیگ نون کے لیے دن رات بھی ایک کیا اور مسلم لیگ نون کو زیادہ تر بھاری اکثریت سے ہی کامیاب کروایا اور خود بھی ایم این اے منتخب ہوئے آنے والے دنوں میں مسلم لیگ نون کے لیے ایک کڑا وقت بھی آنے والا ہے جب الیکشن کے لیے ٹکٹس کی تقسیم ہوگی

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page