ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

دینہ (رانا عاصم سے) گورنمنٹ ہائی اسکول گولپور پنڈدادخان کے سینئر ٹیچر ملک محمد ادریس آف سروبہ پنڈدادخان کی دختر کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی پورے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کر لی

News Image

دینہ (رانا عاصم سے) گورنمنٹ ہائی اسکول گولپور پنڈدادخان کے سینئر ٹیچر ملک محمد ادریس آف سروبہ پنڈدادخان کی دختر کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی پورے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ عوامی حلقوں کی مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز گولپور پنڈدادخان کے سینئر معلم ملک محمد ادریس آف سروبہ پنڈدادخان کی بیٹی میمونہ کلثوم نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت ھونے والے میٹرک کے امتحان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروبہ پنڈدادخان میں سائنس گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لی۔ طالبہ میمونہ کلثوم نے 45 لڑکیوں کی کلاس میں 984 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔ عوامی حلقوں نے اس شاندار کارکردگی پر مذکورہ طالبہ اور اس کے والد محترم سینئر معلم ملک محمد ادریس کو مبارکباد پیش کی ھے اور توقع کا اظہار کیا ھے کہ ہونہار طالبہ میمونہ کلثوم مستقل میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Wed Jul 10 2024 17:24:14 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)