ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

دینہ بجلی کے بلوں کی تقسیم نے عوام کو اذیت میں مبتلاء کرڈالا بجلی کے بلوں کی بروقت ترسیل نا ہونے سے شہری سخت اذیت میں مبتلا

News Image

دینہ// اسد اعوان سے//دینہ بجلی کے بلوں کی تقسیم نے عوام کو اذیت میں مبتلاء کرڈالا بجلی کے بلوں کی بروقت ترسیل نا ہونے سے شہری سخت اذیت میں مبتلاء ہے جبکہ دینہ شہر میں بجلیدد کے بل تقسیم کرنے والے ملازم ایس ڈی او اور افسران کے بھی قابوں سے باہر ہوچکے ہیں آخری تاریخ کی رات کو بجلی کے بل لاپرواہی سے پھینک کر چلے جاتے ہیں کسی کو بل ملتا ہے جبکہ کسی کو ملتا ہی نہیں کیانی سٹریٹ میں متعدد بل ایک باربر شاپ سے ملتے ہیں جو تقسیم کرنے والے وہاں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور آخری تاریخ گزرنے پر غریب شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کے پڑ جاتے ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے؟ ایس ڈی دینہ صاحبان یا پھر ایکسین یا ایس ای صاحب؟؟ جو بھی ہے بہت بڑا ظالم انسان ہے جسکو ذرا بھر بھی شرم و حیاء نہیں ہے کہ غریب لوگ دو وقت کی روٹی سے پریشان ہیں بجلی کے بڑھتے ہوئے ریٹس اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان اور ان لوگوں نے عوام پر یہ نیاء ڈرامہ مسلط کرکے ایک اور عذاب میں دھکیل دیا ہے غریب شہری جائے تو کہاں جائے بل لیٹ ہونے کی صورت میں بھی اضافی پیسوں کیساتھ جمع ہی کروانا پڑتا غریب آدمی کاروباری آدمی وقت اور رسائی نا ہونے کے باعث مجبورن خاموش رہتے ہیں جسکا فائدہ یہ ظالم لوگ اٹھاتے ہیں دینہ کے شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے دینہ شہر میں واپڈا کی جانب سے ہونے والی نا انصافیوں پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ اور بجلی کے بلوں کی تقسیم میں لاپرواہی برتنے والے افسران کو محکموں سے فارغ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

Wed Jul 10 2024 17:10:28 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)