ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

الیکشن کمیشن کی وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کی یقین دہانی

News Image

انتخابات کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے ، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں اگلے دو ہفتوں میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا،الیکشن کمیشنالیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 29 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی ،جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے۔ مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں اگلے دو ہفتوں میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی،اگر کوئی مسئلہ ہوتاہے تو سی ایم دائر کردی جائے۔ ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا اسٹیٹس ہے، الیکشن ایکٹ سے متعلق بل ایسا کوئی پراسسس میں ہے؟۔ عدالت نے ہدایات جاری کیں کہ فریقین تفصیلی پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کردیاگیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا اسٹیٹس ہے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 4 ماہ کا پراسس ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ بل پراسس میں ہے کیبنٹ سے بھی ہوگیا ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے۔

Wed Jul 10 2024 07:59:01 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)