ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

یوکرین: ہسپتالوں اور شہری تنصیبات پر حملہ جنگی جرم، جوئس سوی

News Image

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام رابطہ کار جوئس سویا نے یوکرین میں روس کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں سمیت شہری تنصیبات پر حملہ جنگی جرم ہے جس کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ روس کے حملوں میں بچوں کے دو بڑے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ سوموار کو دارالحکومت کیئو سمیت ملک بھر میں ہونے والے حملوں میں توانائی کی اہم تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کونسل کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) حملوں میں ہونے والے نقصان کی درست تفصیلات جمع کر رہا ہے جبکہ امدادی کارکن، ہسپتالوں کا عملہ اور رضاکار ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت طبی مراکز کو جنگ سے خصوصی تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

Wed Jul 10 2024 07:53:52 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)