ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

علاقائی دہشت گردی روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، امریکہ

News Image

اکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے باقاعدہ بات چیت جاری ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کس طرح ملکی سکیورٹی معاملات حل کرتا ہے یہ ان کا فیصلہ ہے، ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، علاقائی دہشتگردی روکنے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے باقاعدہ بات چیت جاری ہے، ہم دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی امریکہ طالبان کو کوئی فنڈنگ دیتا ہے، اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پر رپورٹ جاری کی ہے، طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانا نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے، افغان عوام خصوصاً خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی نظر ہے، توقع ہے طالبان افغان عوام، عالمی برادری کو کرائی جانے والی اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے، عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے۔

Wed Jul 10 2024 07:51:59 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)