ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

News Image

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں راولپنڈی سے ملحقہ علاقے میں ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ معصوم بچی کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے اسلام اباد میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ادھر وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نے راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 39 چھاپے مار کر 23افراد کو گرفتارکرلیا۔

Wed Jul 10 2024 07:28:23 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)