ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

مہنگائی کے طوفان کی شدت میں اضافہ، سبزیوں کی قیمتیں بھی بے قابو ہو گئیں

News Image

ملک کے کئی شہروں میں ٹماٹر 400 روپے جبکہ کئی سبزیوں کی قیمتیں 500 روپے سے اوپر چلی گئیں۔مہنگائی کے طوفان کی شدت میں اضافہ، سبزیوں کی قیمتیں بھی بے قابو ہو گئیں، ملک کے کئی شہروں میں ٹماٹر 400 روپے جبکہ کئی سبزیوں کی قیمتیں 500 روپے سے اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں کی سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبزی منڈیوں اور پرچون میں 100روپے سے کم فی کلو کوئی سبزی دستیاب نہیں ہے۔ بازاروں میں ادرک 680 روپے فی کلو، لہسن،530 اور لیموں 5 سے 6 سو روپے فی کلو، سبزمرچ فی کلو 430، بھنڈی240، سرخ آلو 170روپے، کریلا150،گوبھی190،کدو150اورپیاز170 روپے میں فی کلودستیاب ہے۔ جبکہ کئی شہروں میں ٹماٹر فی کلو 400 روپے میں دستیاب ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کی سب سے زیادہ قیمت سندھ میں ہے۔ جبکہ دیگر صوبوں میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے سے کم ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا ٹیکس نافذ کیے جانے کے بعد مہنگائی کے طوفان میں نمایاں شدت آئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 23 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Wed Jul 10 2024 07:27:23 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)