ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، زرتاج گل

News Image

پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا،عمران خان پاکستان کی امید کی واحد کرن ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کا رخ کریں گے،رہنماءپی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگوپاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا،عمران خان پاکستان کی امید کی واحد کرن ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کا رخ کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ بجٹ میں حکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب کی کمر توڑ دی ہے ۔ بجلی کے بھاری بل دینا عوام کے مشکل ہوگیا ہے ۔ لوگ گھروں کی چیزیں بیچ کر بجلی کا بل ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔ دوسری طرف حکومت اپنے اخراجات کم کرنے پر تیار ہی نہیں ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ یہ لوگ حکومت میں صرف عیاشیاں کرنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ حکومت اب زیادہ دیر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں نہیں رکھ سکتی کیونکہ اب عالمی دنیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ عمران خان کی رہائی کیلئے جلد لاکھوں لوگ پارلیمنٹ کی طرف رخ کریں گے۔عمران خان تمام مقدمات سے باعزت ہو کر بہت جلد رہا ہوںگے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

Wed Jul 10 2024 07:25:19 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)