ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

کھوکھا کرکٹ کلب یو کے کے مابین دوستانہ میچ بولٹن میں کھیلا گیا

News Image

آج یو کے کے شہر بولٹن میں کھیلا گیا کھوکھا کرکٹ کلب یو کے کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ مدثر یاسین الیون اور وسیم ارشد الیون کے درمیان ہوا۔ مدثر یاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15 اووروں میں 131 رنز کا ہدف مقرر کیا ۔ کپتان مدثر یاسین نے 50 رنز اور رضوان انور نے 25 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی ۔ سجاد انور نے 35 رنز بنا کر عمدہ کھیل پیش کیا ۔ جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے وسیم الیون کی ٹیم 96 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ وسیم ارشد نے 50 رنز بنا کر بھرپور مقابلے کی کوشش کی ۔ ہم جہلم نیوز نیوز کی طرف سے چودھری مدثر یاسین اور ٹیم کو فتحیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Tue Jul 09 2024 19:43:51 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)