ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

جہلم: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 13 سالہ لڑکے کی لاش مل گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

News Image

جہلم: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 13 سالہ لڑکے کی لاش مل گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل جہلم میں تین دوستوں کے ہمراہ پرانے پل کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے خواتین کالج جہلم سے ملحقہ محلے کا رہائشی 13 سالہ مجاہد علی ولد سید نور الحسن شاہ کی لاش تین روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد آج ریسکیو 1122 کی غوطہ خور اور واٹر ریسکیو ٹیم نے دریا سے نکال لی۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو دریا سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دریائے جہلم میں ڈوبنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹھ افراد نہاتے ہوئے ڈوبے ہیں۔ تین روز قبل بھی جہلم میں کالا دیو کے مقام پر دو بھائی 20 سالہ عثمان اور 18 سالہ صائم دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

Tue Jul 09 2024 16:31:37 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)