ریزیڈنٹ ایڈیٹر ادریس چودھری
ایڈیٹر مظہر اقبال چودھری
چیف ایڈیٹر طارق محمود چودھری

دینہ۔امام بارگاہ ہڈالہ سیّداں میں منعقدہ عشرہ محرم کی دوسری مجلس عزا سے علامہ سیّد جواد الحسن سبزواری ، ذاکر سیّد عبداللہ نقوی ودیگر خطاب کرتے ہوئے

News Image

دینہ(سید جواد حسین نقوی/تحصیل رپورٹر)محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی پورے ملک میں صف عزا بچھ گئی , تحصیل دینہ کے نواحی علاقوں منگلا روڈ بنگلہ آباد شیخوپور , سید حسین , قلعہ روہتاس , چک عبدالاخالق سیداں , منگلا کالونی میں عشرہ محرم الحرام کا آغاز , ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات , انجمن امامیہ سادات ایڈ ہاک کمیٹی ہڈالہ سیداں کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کا انعقاد , امام بارگاہ دربار حسینی ع میں عشرہ کی دوسری مجلس عزا سے علامہ سید جواد الحسن سبزواری , ذاکر اہلبیت سید عبداللہ نقوی کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ سادات (ایڈ ہاک کمیٹی) ہڈالہ سیداں, تحصیل دینہ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ دربار حسینی ع میں عشرہ محرم الحرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پولیس تھانہ دینہ اور پولیس سٹی چوکی دینہ کی طرف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ مجلس عزا سے قبل مقامی تنظیموں نے نوحہ خوانی کرتے ہوئے ماتمداری و پرسہ داری حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی گئی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید وسیم حیدر نقوی اور سید ادیب مرتضیٰ رضوی نے انجام دیے ۔ سوز سلام سید نسیم اختر , سید عمار حیدر نے بارگاہ امام عالی مقام ع پیش کئے گئے ۔ عشرہ محرم کی دوسری مجلس عزا سے انجمن امامیہ سادات کی خصوصی دعوت پر معروف عالم دین علامہ سید جواد الحسن سبزواری آف مظفرآباد اور ذاکر اہلبیت ع سید عبداللہ نقوی آف میانوالی نے فضائل و مصائب بیان فرمائے۔ اختتام مجلس ہر مومنین میں لنگر و نیاز تقسیم کی گئی ۔

Tue Jul 09 2024 13:24:53 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)